エピソード

  • شریعتِ محمدیہ ﷺ کے مقاصد کی تفہیم و تشریح اور انسانوں کے بہ طورِ اسلحہ تجربہ گاہ استعمال کا المیہ | 09-05-2025
    2025/05/20
    شریعتِ محمدیہ ﷺ کے مقاصد کی تفہیم و تشریح اور انسانوں کے بہ طورِ اسلحہ تجربہ گاہ استعمال کا المیہخُطبۂ جمعۃ المبارکحضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 11؍ ذو قعدہ 1446ھ / 9؍ مئی 2025ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہورخطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی واحادیثِ نبوی ﷺ: آیاتِ قرآنی: 1۔ وَأَنْ أَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ حَنِيفًا وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ۔ (10 – یونس: 105)ترجمہ: ”اور یہ کہ سیدھا کر منہ اپنا دین پر، حنیف ہو کر، اور مت ہو شرک والوں میں“۔ 2۔ ثُمَّ جَعَلْنَاكَ عَلَى شَرِيعَةٍ مِنَ الْأَمْرِ فَاتَّبِعْهَا وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَاءَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ۔ (45 – الجاثیہ: 18)ترجمہ: ”پھر تجھ کو رکھا ہم نے ایک راستہ پر دین کے کام کے سوا،تو اسی پر چل اور مت چل خواہشوں پر نادانوں کی“۔ احادیثِ نبوی ﷺ: 1۔ ”إِنِّي لَمْ أُبْعَثْ بِالْيَهُودِيَّةِ وَلَا بِالنَّصْرَانِيَّةِ , وَلَكِنِّي بُعِثْتُ بِالْحَنِيفِيَّةِ السَّمْحَةِ“۔ (مسند احمد، مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ، حدیث: 22291)ترجمہ: ”مجھے یہودیت یا عیسائیت کے ساتھ نہیں بھیجا گیا، مجھے تو صاف ستھرے دین حنیف کے ساتھ بھیجا گیا ہے“۔2۔ بُعِثْتُ إِلَى النَّاسِ كَافَّةً۔ (صحیح بخاری، حدیث: 438)ترجمہ: ”مجھے دنیا کے تمام انسانوں کی ہدایت کے لیے بھیجا گیا ہے“۔ 3۔ بُعِثْتُ إِلَى النَّاسِ عَامَّةً۔ (صحیح بخاری، حدیث: 335)ترجمہ: ”میں تمام انسانوں کے لیے عام طور پر نبی بنا کر بھیجا گیا ہوں“۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ نبی اکرم ﷺ کو ملت ابراہیمیہ حنیفیہ کی اَساس پر شریعت کی اتباع کا حکم✔️ لفظ ’’دین‘‘ کی تحقیق اور دینِ حق اور دینِ باطل کا فرق ✔️ حضور ﷺ کو دینِ حنیفی پر استقامت اختیار کرنے کا حکم ✔️ دینِ حنیفی کی موسوی شریعت میں یہود کی تحریفات✔️ یہود کے مسخ شدہ تصورات کے خلاف حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا کردار اور اصل ماڈل کا اِحیا✔️ انجیل کی خود ساختہ تشریحات کی بنیاد پر شریعتِ مسیحی کا مسخ شدہ ماڈل✔️ حضور ﷺ کا مشرکینِ مکہ کی مسخ شدہ تعلیمات کے مقابلے میں ملتِ حنیفی کے اصل ماڈل اور تشریعی نظام کا اِحیا✔️ شریعتِ محمدیہ ﷺ کا بنیادی تقاضا؛ خواصِ انسانیت کا لحاظ ✔️ انسان کے خواص میں مادی اور رُوحانی تقاضوں کو پیشِ نظر رکھنا لازمی و ضروری ✔️ انسان کی خاصیت اور ارتفاقات کی چار سطحیں ✔️ بنیادی انسانی اَخلاق کے ذریعے قربِ بارگاہِ الٰہی کا حصول✔️ شریعتِ محمدیہ ﷺ کا پہلا مقصد: ارتفاقِ ثانی کے پانچ شعبوں کی ملت ابراہیمیہ کے اساس پر اصلاح و بحالی✔️ دوسرا مقصد: غلط اور باطل رسومِ ارتفاقات کی اصلاح، نیز ارتفاق اور رسم کا جوہری فرق ✔️ نبوی شریعت میں اصلاحِ رسوم کے معیارات کا جائزہ ✔️ تیسرا مقصد: ارتفاقِ ثالث (قومی نظام) کی اصلاح اور ظلم کے سیاسی، معاشی اور عدالتی سسٹم کا خاتمہ ✔️ چوتھا مقصد: ملتِ حنیفی کی اساس پر بین الاقوامی نظام کا قیام اور غلبہ، نیز بین الاقوامی تعلقات کے اصول✔️ اسلحہ ٹیسٹ کی انسانی لیبارٹریاں اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ✔️ پانچواں مقصد: دینِ حنیفی کے مقابلے میں مسخ شدہ ظالم نظاموں کا جڑ سے خاتمہ✔️ چھٹا اُصول: صفتِ احسان کا حصول اور تعلق مع اللہ کے تین حجابات کو توڑنا ✔️ ...
    続きを読む 一部表示
    1 時間 38 分
  • توکل کا دینی مفہوم اور وطنی دفاع کی اہمیت اور تقاضے | 09-05-2025
    2025/05/20
    توکل کا دینی مفہوم اور وطنی دفاع کی اہمیت اور تقاضے

    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت ڈاکٹر مفتی سعید الرحمٰن
    حفظه الله

    بتاریخ: 11؍ ذو قعدہ 1446ھ / 9؍ مئی 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) ملتان کیمپس

    خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی
    اِنَّهٝ لَيْسَ لَـهٝ سُلْطَانٌ عَلَى الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا وَعَلٰى رَبِّـهِـمْ يَتَوَكَّلُوْنَ، اِنَّمَا سُلْطَانُهٝ عَلَى الَّـذِيْنَ يَتَوَلَّوْنَهٝ وَالَّـذِيْنَ هُـمْ بِهٖ مُشْرِكُـوْنَ۔ (16 - النحل: 99 - 100)
    ترجمہ (قرآن عزیز): ”اس کا زور ان پر نہیں چلتا جو ایمان رکھتے ہیں اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں۔ اس کا زور تو انہیں پر ہے جو اسے دوست بناتے ہیں اور جو اللہ کے ساتھ شریک مانتے ہیں۔“

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    0:00 آغاز
    0:58 قادرِ مطلق ہونے کا مفہوم
    3:32 نظامِ اسباب اور انبیا علیہم السلام کا اُسوہ
    8:08 نظامِ اسباب اور جدوجہد؛ اُسوۂ نبوی ﷺ کی روشنی میں
    11:30 توکل کامفہوم اور انبیا علیہم السلام کی جدوجہد
    16:38 وطن سے محبت اور فطرتِ انسانی، اُسوۂ نبوی ﷺ کی روشنی میں
    21:45 دین کی حقیقی تعلیمات اور خود ساختہ تصورات
    24:59 طبقاتی نظام اور وسائل کی مینجمنٹ کی ضرورت
    33:14 حُبُّ الوطنی کے تقاضے

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    続きを読む 一部表示
    40 分
  • انسانیت کی تقسیم میں فاسد مذہبیت کا کردار اور سماجی وحدت کے لیے دینی بصیرت کی اہمیت | 02-05-2025
    2025/05/19
    انسانیت کی تقسیم میں فاسد مذہبیت کا کردار اور سماجی وحدت کے لیے دینی بصیرت کی اہمیت
    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعید الرحمٰن حفظه الله
    بتاریخ: 4؍ ذو قعدہ 1446ھ / 2؍ مئی 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) ملتان کیمپس
    خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی
    قُلْ هٰذهِ سَبِيلِي أَدْعُو إِلَى اللّٰهِ عَلٰى بَصِيرَةٍ أَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِي وَسُبْحَانَ اللّٰهِ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ۔ (12 - یوسف:108)
    ترجمہ(قرآن عزیز): ”کہہ دو یہ راستہ ہے کہ میں لوگوں کو اللہ کی طرف بلا رہا ہوں، بصیرت کے ساتھ میرا اور میرے تابعداروں کا، اور اللہ پا ک ہے اور میں شرک کرنے والوں میں سے نہیں ہوں۔“
    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    0:00 آغاز
    1:35 دین کا بنیادی مقصد؛ معاشرتی وحدت
    7:52 سچے دین اور فاسد دین کا فرق
    13:32 یثرب کی تمدنی تبدیلی؛ اُسوۂ حسنہ کے تناظر میں
    18:19 جھوٹے دین کا بنیادی ایجنڈا؛ گروہیت کا فروغ
    23:50 بعثتِ نبوی ﷺ کے مقاصد اور فاسد مذہبی طبقے کا مخالفانہ کردار
    26:18 بگڑے مذہبی طبقے کے حربے
    33:55 سچے دین کا راستہ؛ بصیرت، عقل، سماجی وحدت
    37:15 مذہب اور سماج کی لاتعلقی کی اساس اور آلۂ کار مذہب
    39:52 لامذہب طبقات اور شدت پسند مذہبی گروہیتیں
    43:06 برصغیر کی انتہا پسند مذہبی سیاسی جماعتوں کا تجزیہ
    46:27 انسانی احترام اور وقار کے علم بردار سچے دین کی ضرورت
    55:18 خطے میں موجود مذہبی فرقہ واریت اور ہماری ذمہ داریاں

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    続きを読む 一部表示
    1 時間 1 分
  • تقریب| درس افتتاح صحیح بخاری شریف 1446ھ / 2025ء
    2025/05/05
    درس افتتاح صحیح بخاری شریف
    مدرّس
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ: 14؍ شوال المکرّم 1446ھ / 13؍ اپریل 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    続きを読む 一部表示
    1 時間 24 分
  • نسل پرست اجارہ دار عالمی نظام کا بہیمانہ کردار تعاونِ باہمی پر مبنی قرآن کے اصولِ نمائندگی کی روشنی میں جائزہ | 04-04-2025
    2025/05/05
    نسل پرست اجارہ دار عالمی نظام کا بہیمانہ کردار تعاونِ باہمی پر مبنی قرآن کے اصولِ نمائندگی کی روشنی میں جائزہ

    خُطبۂ جمعۃ المبارک

    حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعید الرحمٰن
    حفظه الله
    بتاریخ: 5؍ شوال المکرم 1446ھ / 4؍ اپریل 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) ملتان کیمپس

    خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی
    وَهُوَ الَّـذِىْ جَعَلَكُمْ خَلَآئِفَ الْاَرْضِ وَرَفَـعَ بَعْضَكُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجَاتٍ لِّيَبْلُوَكُمْ فِىْ مَآ اٰتَاكُمْ ۗ اِنَّ رَبَّكَ سَرِيْعُ الْعِقَابِ وَاِنَّهُ لَغَفُوْرٌ رَّحِيْـمٌ (6 - الأنعام:165)
    ترجمہ: ”اس نے تمہیں زمین میں نائب بنایا ہے اور بعض کے بعض پر درجے بلند کر دیے ہیں تاکہ تمہیں آزمائے اس میں جو اس نے تمہیں دیا ہے، بے شک البتہ تیرا رب جلدی عذاب دینے والا ہے اور بے شک وہ بخشنے والا مہربان ہے“

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    0:00 آغاز
    0:44 کائنات میں انسان کی مرکزی حیثیت اور تسخیرِ کائنات کی ذمہ داری
    3:34 انسانی صلاحیات میں تنوع اور تعاونِ باہمی کے تناظر میں طغیانی کے رویے کا جائزہ
    10:17 منصبِ خلافت کا تقاضا اور فاسد اجتماعیت کی علامت اور اجارہ دارانہ ذہنیت کا تجزیہ اور بندگی کا تقاضا
    15:04 فکری اور ذہنی آزادی اور معاشی برتری کا مفہوم
    19:17 موجودہ عالمی استحصالی نظام کا جائزہ
    30:59 اسرائیل کے تحفظ میں امریکا، یورپ اور عالمی اداروں کا بہیمانہ کردار
    36:22 دلکش عنوانات پر قائم نسل پرستی کا نظام
    42:44 اسلحہ ٹیسٹ کی ایشین اور افریقن انسانی لیبارٹریاں
    46:46 صحت مند اقدار پر مبنی دینی نظام کو سمجھنے کی ضرورت
    49:38 انسانی حقوق کے دعوے اورحقائق کا شعوری ادراک

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    続きを読む 一部表示
    56 分
  • ارتفاقات اور ایمانیات کے تناظر میں مِلّتِ إبراہیمیہ کی اصل حقیقت اور عالمی طاقتوں کے مسلط کردہ ابراہام اکارڈ کا جائزہ! | 02-05-2025
    2025/05/05
    ارتفاقات اور ایمانیات کے تناظر میں مِلّتِ إبراہیمیہ کی اصل حقیقت اور عالمی طاقتوں کے مسلط کردہ ابراہام اکارڈ کا جائزہ!

    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ: 4؍ ذو قعدہ 1446ھ / 2؍ مئی 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:
    آیتِ قرآنی:
    هُوَ اجْتَبٰكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَجٍ مِلَّةَ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ هُوَ سَمّٰكُمُ الْمُسْلِمِينَ مِنْ قَبْلُ۔ (22 – الحج: 78)
    ترجمہ: ”اس نے تمہیں پسند کیا ہے، اور دین میں تم پر کسی طرح کی سختی نہیں کی، تمہارے باپ ابراہیم کا دین ہے، اسی نے تمہارا نام پہلے سے مسلمان رکھا تھا“۔

    حدیثِ نبوی ﷺ:
    ”إِنِّي لَمْ أُبْعَثْ بِالْيَهُودِيَّةِ وَلَا بِالنَّصْرَانِيَّةِ , وَلَكِنِّي بُعِثْتُ بِالْحَنِيفِيَّةِ السَّمْحَةِ“۔ (مسند احمد، مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ، حدیث: 22291)
    ترجمہ: ”مجھے یہودیت یا عیسائیت کے ساتھ نہیں بھیجا گیا، مجھے تو صاف ستھرے دین حنیف کے ساتھ بھیجا گیا ہے“۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    0:00 آغاز
    1:41 دین میں تشدد، تعصب سے اجتناب اور راہِ اعتدال کو اختیار کرنے کی عصری اہمیت
    5:10 مِلّتِ إبراہیمیہ حنیفیہ کی قومی تشکیل‘ حضرت ابراہیمؑ اور بین الاقوامی تشکیل حضرت محمدؐ نے کی
    6:57 مغرب کی طرف سے مذہب کے ابراہیمی اکارڈ کے سیاسی استعمال کی کوشش
    8:57 حضرت ابراہیم علیہ السلام یہودی یا عیسائی نہیں تھے، بلکہ وہ حنیف اور قانتاً لِلّٰہ تھے
    15:50 ارتفاقِ ثانی اور ارتفاقِ ثالث کی بنیاد تین چیزوں / اصولوں پر رکھی گئی ہے
    28:36 حکمت کی تعریف و معنی و مفہوم، اس کے لوازمات و استعمالات اور اثرات و نتائج
    29:44 ارادۂ الٰہیہ کا معنی و مفہوم اور کائنات میں اس کے مؤثرات اور نتائج و اثرات
    37:05 عقل سے معرفتِ الٰہیہ اور قلب سے تقدسِ الٰہی کا ادراک اور نفس سے اقرار مقصود ہے
    48:42 پریشانی‘ جسمانی کی طرح عقلی اور روحانی بھی ہے، بلکہ دوسری قسم کی پریشانی زیادہ سخت ہے
    55:10 دین میں آسانی اور سہولت کا درست تصور اور دین میں تنگی کے تصور کے خلاف انتہا پسندی
    1:01:20 عبادات میں صرف روح ہی نہیں، بلکہ نَسمِک باڈی یعنی جسمانی طور پر شرکت مقصود ہے
    1:07:04 مِلّتِ إبراہیمیہ حنیفیہ عالمگیر اِنسانیت کی حقیقی ضرورت ہے، اس کے لیے جدو جہد کی اہمیت

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    続きを読む 一部表示
    1 時間 10 分
  • دینی احکام میں مقصدیت کی اہمیت اور اس سے انحراف کی منفیت | 25-04-2025
    2025/04/29
    دینی احکام میں مقصدیت کی اہمیت اور اس سے انحراف کی منفیت
    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعید الرحمٰن حفظہ اللہ
    بتاریخ: 26؍ شوال المکرم 1446ھ / 25؍ اپریل 2025ء
    بمقام ادارہ: رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) ملتان کیمپس

    خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی
    اَفَحَسِبْتُـمْ اَنَّمَا خَلَقْنَاكُمْ عَبَثًا وَّاَنَّكُمْ اِلَيْنَا لَا تُرْجَعُوْنَ۔فَـتَعَالَى اللّـٰهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ ۖ لَآ اِلٰـهَ اِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيْـمِ۔ (23 - المؤمنون:115-116)
    ترجمہ(قرآن عزیز): ”سو کیا تم یہ خیال کرتے ہو کہ ہم نے تمہیں نکما پیدا کیا ہے اور یہ کہ تم ہمارے پاس لوٹ کر نہیں آؤ گے۔ سو اللہ بہت ہی عالیشان ہے جو حقیقی بادشاہ ہے، اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں، عرش عظیم کا مالک ہے۔“

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ الٰہی شریعتوں کے مقاصد
    ✔️ نماز کے مقاصد اور اُسوۂ نبوی ﷺ
    ✔️ احکاماتِ الٰہی اور مصلحتِ انسانی کا باہمی تعلق
    ✔️ دین سے منحرف اعمال اور انسانی دوستی
    ✔️ انبیا علیہم السلام کی جدوجہد کے مقاصد
    ✔️ دین کامنشا، قصاص اور معاشی قانون کے مقاصد کے تناظر میں
    ✔️ جہا دکے مقاصد
    ✔️ غلبۂ دین کاتصور اور اصلاح کے نام پر فساد
    ✔️ انسان کا مقصدِ تخلیق اور شریعت کی اجتماعی مصلحت
    ✔️ شریعت کا مجموعی مقصد؛ انسان کی فلاح و بہبود
    ✔️ مقاصدِ شریعت کے تناظر میں‘ معاشرتی حالات کا تجزیہ

    بروقت مطلع ہونے کے لیے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لیے بل۔ (🔔) آئیکون کو دباد
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    続きを読む 一部表示
    47 分
  • ملتِ ابراہیمی کی خصوصیات کی اَساس پر رسول اللہ ﷺ کی بعثت کے اَساسی اُمور کی اہمیت اور آج کی استحصالی ذہنیت | 25-04-2025
    2025/04/28
    ملتِ ابراہیمی کی خصوصیات کی اَساس پر رسول اللہ ﷺ کی بعثت کے اَساسی اُمور کی اہمیت اور آج کی استحصالی ذہنیتخُطبۂ جمعۃ المبارکحضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 26؍ شوّال المکرّم 1446ھ / 25؍ اپریل 2025ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہورخطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:آیات قرآنی: إِنَّ إِبْرَاهِيمَ كَانَ أُمَّةً قَانِتًا لِلّٰهِ حَنِيفًا وَلَمْ يَكُ مِنَ الْمُشْرِكِينَo شَاكِرًا لِأَنْعُمِهِ اجْتَبَاهُ وَهَدَاهُ إِلىٰ صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍo وَآتَيْنَاهُ فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِينَo ثُمَّ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَo (16 – النحل: 120 تا 123)ترجمہ: ”بے شک ابراہیم ایک پوری امت تھا، اللہ کا فرماں بردار، تمام راہوں سے ہٹا ہوا اور مشرکوں میں سے نہ تھا۔ اس کی نعمتوں کا شکر کرنے والا، اسے اللہ نے چن لیا اور اسے سیدھی راہ پر چلایا۔ اور ہم نے اسے دنیا میں بھی خوبی دی تھی اور وہ آخرت میں بھی اچھے لوگوں میں ہو گا۔ پھر ہم نے تیرے پاس وحی بھیجی کہ تمام راہوں سے ہٹنے والے ابراہیم کے دین پر چل اور وہ مشرکوں میں سے نہ تھا“۔حدیثِ نبوی ﷺ:قيلَ لرسولِ اللهِ ﷺ: أيُّ الأديانِ أحبُّ إلى اللهِ؟ قال: ”الحَنِيفِيَّةُ السَّمْحَةُ“۔ (مسند احمد، حدیث: 2107، والبخاري في الأدب المفرد برقم: 287)ترجمہ: رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا کہ کون سا دین الله تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نرمی اور سہولت آمیز حنیفی دین“۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے انتخاب کے تناظر میں امت اور امتی کا فرق اورجامع مفہوم✔️ ’’قَانِتًا لِلّٰہِ حَنِیفًا ‘‘؛ حنیف (یکسو) انسان کی خصوصیات اور حضرت ابرہیم علیہ السلام کا مقام✔️ قانتا کے تناظر میں مشرکین مکہ کا رویہ اور شرک کا نتیجہ ذہنی انتشار ہے✔️ کسی بھی پروفیشن میں فکرو عمل میں ذہنی یکسوئی کی ضرورت و اہمیت✔️ انسان کی تین خصوصیات: 1۔ فکر کے اعتبار سے حنیف ہو، 2۔ جسم کے اعتبار سے قانت ہو 3۔ اور قلباً امام ہو✔️ حضرت ابراہیم علیہ السلام میں شکر گزاری کے اظہار کے قابل اظہار نمونے✔️ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کی اولاد اور سلسلے کی حکمرانی ’’حسنۃٌ فی الدنیا‘‘ کا نمونہ✔️ دنیا میں کامیابی کے لیے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ملت اور طرز حکمرانی قابلِ اتباع ہے✔️ آں حضرت ﷺ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے طرز پر ائمہ حکومت پیدا کیے✔️ ملتِ حنیفی کے اصول پر آں حضرت ﷺ نے مکے کے نظام کو توڑ دیا✔️ آں حضرت ﷺ کی بعثت کے تین امور قانون کی تعلیم، تزکیہ قلب اور سیاسی نظام کا قیام✔️ دین کے نام پر قائم نام نہاد مذہبی جماعتوں کی فاسد ذہنیت اور اس کے تباہ کن اثرات و نتائج✔️ قانتاً کے درست تناظر میں پاکستانی نظام اور اس کے اداروں کی صورت حال✔️ آں حضرت ﷺ کی زبان مبارک سے حقیقی دین کی ڈیفینیشن اور اثرات و نتائج✔️ حقیقی دین اور دین حنیف کی درست اور جامع ڈیفینیشن امام شاہ ولی اللہ دہلوی کی نظر میں✔️ نظام کی بنیاد تین چیزوں پر ہے: 1۔ انسانی طبعی تقاضے2۔ تعظیم شعائر اللہ 3۔ انسانیت کے ثابت شدہ تجربات✔️ دین اسلام کی تعلیمات میں انسانی طبعی تقاضوں کا...
    続きを読む 一部表示
    1 時間 40 分